ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / قومی خاتون کمیشن نے عصمت دری سے متعلق بیان کو لے کرسلمان کو 8 جولائی کو پیش ہونے کو کہا

قومی خاتون کمیشن نے عصمت دری سے متعلق بیان کو لے کرسلمان کو 8 جولائی کو پیش ہونے کو کہا

Thu, 30 Jun 2016 22:09:07    S.O. News Service

نئی دہلی، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے تحریری جواب سے غیر مطمئن قومی خاتون کمیشن نے ان کے متنازعہ عصمت دری سے متعلق تبصرے کے سلسلے میں 8 ؍جولائی کو اپنے سامنے پیش ہونے کے لیے آج انہیں سمن جاری کیا۔کمیشن نے 50سالہ بالی وڈ اداکار کو انتباہ بھی دیا کہ اگر وہ اس پینل کے سامنے پیش نہیں ہوتے ہیں تو وہ ان کے خلاف مناسب کارروائی کی سمت میں آگے بڑھ سکتا ہے۔مہاراشٹر ریاستی خاتون کمیشن نے کل سلمان خان کو 7 ؍جولائی کو اپنے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا۔وہ اپنی اگلی فلم ’سلطان‘ کی سخت محنت بھری اپنی شوٹنگ کاموازہ عصمت دری کی متاثرہ سے کرنے کو لے کر صفائی دینے کے لیے مہاراشٹر ریاستی خاتون کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔قومی خاتون کمیشن نے آج جاری نوٹس میں کہاکہ کمیشن کو لگتا ہے کہ آپ اپنے تبصرہ کو لے کر معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے کے بعدآپ کی طرف سے دی گئی صفائی معافی نامہ جیسا نہیں ہے، اور نہ آپ کا جواب تسلی بخش نہیں ہے۔کمیشن نے کہا کہ آپ کو8 ؍جولائی کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ضرورت ہے۔اس نوٹس کا مناسب نوٹس نہیں لینے پر کمیشن مناسب کارروائی کر سکتا ہے۔سلمان نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ ’سلطان‘میں سخت محنت کے بعد وہ عصمت دری کی متاثرہ خاتون جیسا محسوس کرتے ہیں۔ان کے اس تبصرے پر سخت رد عمل آیا تھا۔


Share: